پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف معین ریاض قریشی نے بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں اہلِ خانہ کی موجودگی میں الشفا اسپتال منتقل کرکے علاج نہ کرایا گیا تو اپوزیشن ایوان کا حصہ نہیں بنے گی۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین ریاض قریشی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں الشفا اسپتال میں کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا تو پوری اپوزیشن پنجاب اسمبلی سے استعفے دینے کے لیے بھی تیار ہے۔






















