یورپ میں جاری شدید ہیٹ ویو کے اثرات پیرس فیشن ویک پر بھی نمایاں ہونے لگے،جہاں غیر معمولی گرمی اورحبس نےشرکا اورمنتظمین کو مشکلات سے دوچارکردیا۔
شدید درجہ حرارت کےباعث کئی فیشن شوز کےمقامات پرایئرکنڈیشننگ کانظام مؤثرثابت نہ ہوسکا، جبکہ بعض مقامات پرپینےکےپانی کی قلت کی شکایات بھی سامنےآئیں،صورتحال نےفیشن انڈسٹری کی موسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹنے کی تیاری پر سوالات کھڑے کردیےہیں۔
Pharrell Williams launched Paris Fashion Week for Louis Vuitton against a giant artificial waterfall backdrop as a record heatwave paralyzed France and pushed labels including Dior and Rick Owens to reschedule https://t.co/qhE6hZfa6A pic.twitter.com/ZAROybchbg
— Reuters (@Reuters) June 24, 2026
منتظمین نے مہمانوں کو گرمی سے بچانے کے لیے آئسڈ منرل واٹر، برف کے پیکٹس اور مسٹ مشینوں کا انتظام کیا،تاہم شدید گرمی کے سامنے یہ اقدامات بھی ناکافی محسوس ہوئے۔
ایک برطانوی فیشن نقادبین فری مین نے صورتحال بیان کرتے ہوئےکہا،’میں نے سوچ لیا تھا کہ میں بے ہوش ہو جاؤں گا، گرمی اتنی زیادہ تھی کہ برداشت مشکل ہو گیا تھا۔
خیال رہے کہ یورپ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اسپن اور فرانس میں کئی افراد دم توڑ چکے ہیں۔






















