لاہور کی سیشن عدالت نے ادکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں دو جولائی تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج نےملزمان کی عبوری ضمانت پرسماعت کی،ایم پی اےثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ کے ہمراہ حاضری کےلیےپیش ہوئے،دوران سماعت این سی سی آئی اے کےتفتیشی نےبتایاکہ ملزمان کےموبائل فرانزک کے لیے بھجوائے جا چکے ہیں، مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیےوقت درکار ہے۔
عدالت نےثاقب چدھڑ اورانکی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں دوجولائی تک توسیع کردی،عدالت نے این سی سی آئی اے سےآئندہ سماعت پرتفتیشی رپورٹ بھی طلب کرلی،این سی سی آئی اے نےادکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔






















