امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط کے باوجود صیہونی ریاست لبنان میں دہشت گردی سے باز نہ آئی۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملوں میں 3 لبنانی شہید ہوگئے جبکہ معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کی شرط ہے۔
خیال رہے کہ مفاہمتی یادداشت کے پہلے نکتے کے مطابق لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل فوجی کارروائیاں بند کریں گے، فریقین ایک دوسرے کے خلاف دھمکی دینے یا طاقت کے استعمال سے گریز کریں گے، لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔






















