امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہماری طاقت اور محاصرے کے نتیجے میں حاصل ہوا۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا سےگفتگو میں کہا امریکا کی وجہ سے ایران مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا،ایران کو جوہری مواد ہرصورت میں تلف کرنا ہوگا،ایران جوہری ہتھیار خریدے گا نہ حاصل کرے گا۔
امریکا ایران ڈیل کےبعد آبنائے ہرمز کھل گئی ہے،ایران کےساتھ معاہدہ ہماری طاقت اور محاصرے کے نتیجے میں حاصل ہوا،صدرٹرمپ کی ڈیل باراک اوباما کی ڈیل سے بہت اچھی ہے،جوملک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں وہی اس حوالے سے اقدامات کریں گے۔






















