ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیموں کا سوئٹزر لینڈ جانے کا پروگرام حتمی ہے،مفاہمتی یادداشت کےمتن کوحتمی شکل دی جائےگی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کی جانب سےبیان میں کہاگیاہےکہ مذاکراتی ٹیموں کو سوئٹزر لینڈجانےکاپروگرام حتمی ہے،فریقین نےمفاہمتی یادداشت پردستخط کر دیئےہیں،مفاہمتی یادداشت کےمتن کوحتمی شکل دی جائےگی،،لبنان سمیت تمام محاذوں پرجنگ کا خاتمہ اہم ہے،مفاہتمی ڈیل کےپہلے پیراگراف میں لبنان کا نام تین بار آیا ہے۔
دوسری جانب سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ابتدائی مذاکرات جمعہ برگن اسٹاک میں ہی ہوں گے،،پاکستان،قطر اوردیگرمتعلقہ ممالک بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
اس سےقبل ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نےبیان میں کہاکہ آبنائے ہرمز جنگ سےپہلےکی صورتحال پر واپس نہیں جائے گی،ایران امریکا کےساتھ مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کررہا ہے،ایران کی میدانِ جنگ میں فتح نےموجودہ مذاکرات کی بنیادفراہم کی،دوست اور دشمن دونوں ایران کی طاقت کو تسلیم کر رہےہیں، امریکا پرمکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا، ہماری انگلی ٹریگر پر رہے گی۔






















