پاکستان سے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کومقامی ایجنٹس کے بعد غیر ملکی جعلساز بھی لوٹنے لگے ۔
جعلی ویزے پر پولینڈ جانیوالے مسافر نے بیرون ملک مقیم ایجنٹس کو لاکھوں روپے دینے کا انکشاف کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ٹریفکنگ نے بتایا کہ داؤدنامی نوجوان نے تین غیر ملکی ایجنٹس کو رقم ادا کی، نوجوان کا فیس بک پر رابطہ ہوا اور پولینڈ کے ایجنٹ کو 1500 یورو ادا کئے، ایجنٹ نے پولینڈ ایمبیسی میں آن لائن اپائنٹمنٹ دلانے کے نام پر رقم وصول کی، دونوں بار پاکستانی نوجوان کی ویزا درخواست مسترد ہو گئیں،ترکی کے ایجنٹ نے 2 لاکھ 40 ہزار کے عوض پولینڈ کا جعلی ویزا اور مہر کورئیرکی ،داؤد نے اپنے پاسپورٹ پر جعلی ویزا اسٹیکر اور جعلی مہر خود لگائی، نوجوان کو کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن نے آف لوڈ کر دیا،جعلی ویزا اسٹیکر اور مہر بھیجنے والے ایجنٹ کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔






















