معروف گلوکارہ بونی ٹائلر ہنگامی سرجری کے بعد کوما سے باہر آگئیں،حالت بددستور تشویشناک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ گلوکارہ گزشتہ ماہ سےپرتگال کےایک اسپتال میں زیرِعلاج تھیں،جہاں انکی ہنگامی سرجری کی گئی،سرجری کےبعد وہ کچھ عرصہ کومامیں رہیں، تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ وہ اب کوما سے باہر آ چکی ہیں۔
رپورٹس کےمطابق اگرچہ بونی ٹائلرکی حالت میں بہتری کے آثار نظر آئے ہیں،لیکن طبی ماہرین بدستور انکی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں خصوصی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
Bonnie Tyler awakes after month-long coma https://t.co/0UvJioVGmg
— Classic Rock Magazine (@ClassicRockMag) June 15, 2026
بونی ٹائلر کا شمار دنیا کی معروف ترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ان کے مشہور گیت "Total Eclipse of the Heart" اور "Holding Out for a Hero" آج بھی دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں
انکی منفرد آواز اور کامیاب موسیقی نے انہیں 1980 کی دہائی کے نمایاں ترین فنکاروں میں شامل کر دیا تھا۔






















