وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکاجنگ میں اسرائیل نے مکروہ کردار اداکیا،پاکستان نے خطے میں امن برقرار رکھنے کی کوشش کی،پاکستان نے مسلمان ممالک کے درمیان کشیدگی روکنے میں بھی کردار ادا کیا۔
طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان نے امریکی صدر سے جنگ بندی کی درخواست کی،صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کی درخواست پر جنگ بندی کی،پاکستان کی ہی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع ہوتی رہی،معاہدہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے،ہرپاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے،ایران امریکا جنگ پھیل جاتی تو تیسری عالمی جنگ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکا جنگ سے ہر ملک متاثر تھا،ایران کیساتھ تجارت کا راستہ کھل جاتا ہے تو خطے میں پاکستان سب سے بڑا بینیفشری ہو گا، 3سال میں مسلح افواج کے 4 ہزار سے زائد افسران،جوان شہیدہوئے،وزیردفاع نے اسمبلی میں بتایا مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں 22 شہادتیں ہوئیں، ابتدائی معلومات ہیں کہ ہیلی کاپٹرمیں کوئی ٹیکنیکل خرابی تھی۔
طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ مسلمان ممالک کو اپنے دشمنوں اور دوستوں کا علم ہو گیا ہے،ہماری ایرانی سفیر سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی،ایرانی سفیر نے ہمیں بتایا اپنے دوستوں اوردشمنوں کا پتاچل گیاہے،ہم نے ایرانی سفیر کو کہا آپ کو پتا چل گیا آپ کا کون دوست ہے اور کون دشمن،ایرانی سفیر نے کہا زور دے کر کہا اچھےطریقے سے پتہ چل گیا۔





















