امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمارا ایران کے ساتھ ایک منصفانہ اور اچھا معاہدہ ہے، امریکا ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کر رہا۔ میں نے اسرائیل سے کہا بیروت پر حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
امیرقطر سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں تنازعے کے خاتمے کیلئے قطر میں بہت کوشش کی، قطر میں ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کیا۔ قطر کے لوگوں نےایرانی حملوں کے دوران بہادری کا مظاہرہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں خرید سکتا، معاہدے کے مطابق ایران نہ جوہری بنائے گا نہ خرید گا۔
امریکی صدر کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط اس بات ہوئے ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، اگر ایران نے دوبارہ جوہری ہتھیار حاصل کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔
انہوں ںے کہا کہ میں نے دنیا میں 8جنگیں روکوائیں، روس یوکرین جنگ میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں، روس اور یوکرین کے درمیان جنگ روکوانے کی کوشش کررہے ہیں، روس کو بھی معاہدہ کرلینا چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ہم نے گذشتہ سال حملے کرکے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کیں، ہمارےپاس گزشتہ ہفتے ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، حالیہ بحران کے دوران قطرنے معاملے کو بہت دانشمندی سے سنبھالا۔






















