لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شادمان، سمن آباد، شادباغ اور کینال روڈ پر کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف آپریشن کیا گیا پچپن املاک سیل جبکہ پانچ مسمار کردی گئیں ۔
رپورٹس کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران پانچ املاک کو مسمار جبکہ پچپن املاک کو سیل کردیا ۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون عائشہ مطاہر کی زیر نگرانی کیے گئے آپریشن کے دوران شادمان ون میں پلا ٹ نمبر چارسو پینسٹھ اور سات سو انتیس کو مسمار کردیا گیا ۔
ایل او ایس روڈ، سمن آباد اور کینال روڈ ہربنس پورہ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں گئیں۔سیل کی گئی املا ک میں نجی سکول، بیوٹی پارلر، نجی دفاتر، کلینک، اکیڈمی، بائیو ٹیک لیب، فارماسوٹیکل آفس، کلاتھ شاپ، فارمیسی اور ہاسٹل شامل ہیں ۔
سیل و مسمار کی گئی املاک کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے ۔آپریشن ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ون عائشہ مطاہر کی زیر نگرانی کیا گیا۔