وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےعلی موسیٰ گیلانی کےبیان پرردعمل دیتےہوئےکہاہےکہ بعض سیاسی رہنماحقائق سےلاعلم ہیں یاجان بوجھ کرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہےہیں،اگر وہ تعصب کی عینک اتار کر جنوبی پنجاب کا دورہ کریں تو انہیں وہاں واضح ترقی نظر آئے گی۔
عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کےدورمیں کسی ایک خطے کو نہیں بلکہ پورے پنجاب کو برابر سمجھا جاتا ہے،اورتمام ترقیاتی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دی جا رہی ہے، سب سے پہلے الیکٹرک بسیں جنوبی پنجاب میں متعارف کروائی گئیں، جبکہ صوبے کے دس اضلاع میں یہ سروس کامیابی سے جاری ہے اور مزید تحصیلوں تک توسیع کی جا رہی ہے۔
انکا کہنا تھاکہ "اپنی چھت، اپنا گھر"پروگرام کےتحت تعمیرہونےوالےدولاکھ گھروں میں بڑی تعداد جنوبی پنجاب میں ہے،کھیل کے میدانوں کی تعمیر،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن،گرین ٹریکٹر اسکیم،کسان کارڈ اور سپرسیڈر اسکیم کے تحت سب سےزیادہ فائدہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کو پہنچا ہے۔
انہوں نےکہاکہ صرف کچے کےعلاقوں کےلیےدس ارب روپےخرچ کیےجارہے ہیں،علی موسیٰ گیلانی کو تنقیدکانشانہ بناتےہوئےکہاکہ اپنی سیاست بچانےکےلیےجنوبی پنجاب کارڈکھیلنااب پرانا ہوچکا،اورحکومت پربلیک میلنگ کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
وزیر اطلاعات پنجاب نےکہاکہ حکومت پنجاب کےتمام ترقیاتی منصوبے پورےصوبےکی یکساں ترقی کے وژن کےتحت جاری ہیں، اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پالیسی کےمطابق جنوبی پنجاب سمیت ہر خطے کو برابرسہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔





















