سی سی ڈی نے چکوال میں آسٹریلوی نژاد فیملی پر فائرنگ کے واقعہ کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی قرار دیدیا،حکام نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کی غلطی تسلیم کرتےہوئے معافی مانگ لی۔
چکوال میں سی سی ڈی اہلکارکی اندھا دھندفائرنگ سےڈاکوبچ نکلے،متاثرہ فیملی نشانہ بن گئی،گولیوں کی زد میں آنے سے نوسال کی ہانیہ عدیل جاں بحق،والد اور بھائی زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ 10 جون کی رات چکوال میں سی سی ڈی پولیس اسٹیشن کےباہرپیش آیاتھا،حکام نے فائرنگ کرنےوالےاہلکارکےفعل کومجرمانہ غفلت قراردیدیا،ریجنل آفیسرسی سی ڈی شاہ میرخالد کہتے ہیں ٹارگٹ کی شناخت کےبغیر سیدھی فائرنگ،قوائد وضوابط کی سنگین خلاف ورزی تھی۔
ریجنل آفیسرشاہ میرخالد نےسی سی ڈی کی تربیت پراٹھنےوالےسوالات پرپہلےمعافی مانگی پھر کہاکہ ایس اوپیز پرنظرثانی کریں گے،انہوں نے2019 میں سی ٹی ڈی کے ساہیوال میں ہونیوالے متنازع پولیس مقابلے کا حوالے دیتےہوئےکہا کہ اس کیس کی تفتیش کو ماضی کی طرح ادھورا نہیں چھوڑیں گے ۔





















