امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر میکرون کے درمیان ملاقات ہو ئی جس دوران صدر میکرون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ڈیل انتہائی اہم اقدام ہے جس سے آبنائے ہرمز کھل جائے گی جبکہ صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ ڈیل پر دستخط ہوگئے، آبنائے ہرمز کھل گئی، جمعہ کو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ ایران کے پاس اب جوہری ہتھیار نہیں ہو گا، ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہونے کی امید ہے، اہم بات یہ ہے کہ تیل کی قیمت گر رہی ہے، اسٹاک اوپر جارہے ہیں، صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے بھی اچھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنما پرعزم ہیں، دیکھتے ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کیلئے جے ڈی وینس آئیں گے، دستخط کے بعد ایران ڈیل کا مسودہ جاری کریں گے،وعدوں پر عملدرآمد سے پہلے ایران کو پابندیوں میں ریلیف نہیں ملے گا، ایران کے معاملے پر اتحادیوں سے مدد کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ان سے مدد لینے کا آئیڈیا برا نہیں ہے۔






















