وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے عالمی امن کیلئےکی جانے والی ہرمثبت کوشش قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہامذاکرات اور افہام و تفہیم ہی پائیدار امن کا راستہ ہیں۔
امریکاایران معاہدے پروفاقی وزیر مواصلات،صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے اظہار خیال کرتےہوئےکہا کہ پاکستان کی سول،عسکری قیادت کو عالمی سطح پرسراہا جا نا بڑا اعزازہے،وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،پاکستان نےہمیشہ امن،مذاکرات اور مثبت سفارتکاری کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں کشیدگی کےخاتمےکی امید پیدا ہوئی ہے،امن معاہدے کی 19 جون کو تصدیق خوش آئندہے، معاہدہ صرف خطے کی نہیں ،عالمی امن و استحکام کی جانب بھی اہم پیشرفت ہے،امن کا ہرقدم انسانیت کے تحفظ،خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے،پاکستان خطے میں امن، ترقی،باہمی تعاون کے فروغ کیلئےہمیشہ پرعزم ہےایران امریکا مفاہمت عالمی ہم آہنگی اور استحکام کیلئےنیک شگون ہے،عالمی امن کیلئےپاکستان کے مثبت،تعمیری کردار کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔






















