وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آج دنیا نے امن کاتاریخی سنگ میل عبور کیا ہے، جنگ کی طویل رات کےبعدامن کاسورج طلوع ہوگیا۔ امریکا،ایران نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کی تقریب 19 جون کو جنیوا میں ہوگی، پاکستان امن معاہدے کی تقریب کی میزبانی کرےگا، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں دنیا نے امن کا تاریخی سنگ میل عبور کیا۔ ایران امریکا نے لبنان سمیت فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی عوام اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کرتاہوں، نوازشریف، آصف زرداری اور بلال بھٹو کو مبارکباد پیش کرتاہوں، عبدالعلیم خان اوردیگرتمام رہنماؤں کی بھرپوررہنمائی پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔
وزیراعظم نے امریکی صدر، ایرانی سپریم لیڈر اور ایرانی صدر پزشکیان کوبھی امن عمل پرمبارکباد دی، کہا قطری امیر، سعودی ولی عہد، ترک صدر کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتاہوں، پاکستان کے عظیم دوست چین کا بھی شکرگزار ہوں، چین کی مدد سے امن عمل آگے بڑھانے میں مدد ملی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے جنگ کے شعلے بجھانے کیلئے شب وروزوقف کردیئے، فیلڈمارشل نے راتوں و جاگ جاگ کر امن کیلئے کام کیا، مذاکرات کےدوران کئی نشیب وفرازآئے مگر عظیم سپوت فیلڈ مارشل عاصم منیرنےہمت نہیں ہاری، فیلڈ مارشل کی کوششوں سے کل جنگ بندی کا اعلان ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس مقصد کیلئے غیرمعمولی کردار ادا کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم کوبھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سےمبارکباد،شکریہ اداکرتاہوں، اسحاق ڈارنےشب و روزمحنت کرکےاپناکردار ادا کیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن کیلئے بھرپور کردار ادا کیا، ایرانی سفیررضا امیرمقدم کو بھی خراج تحسین جو ایوان میں موجود ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنگ سے پاکستانی معیشت پر بے پناہ دباؤ آیا، پاکستان کے عوام نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا، قوم کو ممکنہ مہنگائی سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی، عالمی معاشی حالات کی بہتری کے اثرات عوام تک پہنچائیں گے۔





















