اسرائیل نے لبنان، شام اور غزہ میں قائم سکیورٹی زونز سے نہ نکلنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان، شام اور غزہ میں قائم سکیورٹی زونز میں موجود رہے گی، اسرائیل نے سکیورٹی زونز سے متعلق پالیسی سے امریکا کو آگاہ کردیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دباؤ کے باوجود جنوبی لبنان سے فوج کا انخلا نہیں کریں گے، اگر ایران اسرائیل پر حملہ کرتا ہے تو جوابی کارروائی ضرور کریں گے۔
دوسری جانب ایران نے امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ بھی کیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر جنوبی لبنان سے انخلا کرے۔
نائب ایرانی وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ اسلام آباد اکارڈ پر دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے، مذاکرات میں اس وقت داخل ہوں گے جب اثاثے بحال ہوں گے،آئندہ مذاکرات میں بھی ثالث موجود رہیں گے۔






















