بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ آنکھ میں انجیکشن کی پانچویں ڈوز لگا دی گئیں۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، پمز اسپتال میں بانی کی متاثرہ آنکھ کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور انٹرا ویٹریل انجیکشن کی پانچویں ڈوز لگا دی گئی۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال لائے جانے سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ ابھی بتایا گیاہے کہ بانی کو گزشتہ رات پمز اسپتال لایا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی کو انجکشن لگانے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کیا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ پھر دہراتے ہیں، مطالبہ ہے کہ عمران خان سے اہلخانہ کی فوری ملاقات کرائی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویش موجود ہے۔






















