محرم الحرام 1448ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد صدارت کریں گے،اجلاس بادشاہی مسجد کے اقبال ہال میں منعقد ہوگا، نئے اسلامی سال کا آغاز بدھ 17 جون سے ہونے کا امکان ہے۔
نیا چاند پیرکو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہو گیا،ماہرین کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی،غروبِ شمس اور قمر کے درمیان فرق کراچی میں 37، پشاور میں 42 منٹ ہو گا۔






















