پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ پر دُنیا بھر سے خیرمقدم کیا جارہا ہے۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے تو ایران پر لگی پابندیاں بھی نرم کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ۔ مشترکہ بیان کے مطابق ایران جوہری پروگرام پر قابل تصدیق اقدامات کرے تو پابندیاں ہٹانے کو تیار ہیں ۔ ایران کے جوہری معاملے پر سفارتی پیش رفت کا عندیہ بھی دیا ۔ ساتھ ہی لبنان کی خودمختاری اور استحکام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
ایران امریکا معاہدہ پر قطری وزیراعظم نے بھی خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور تمام فریقوں سے اظہار تشکر کیا ۔ اِس بات پر بھی زور دیا کہ تمام فریق آئندہ مذاکرات میں بھی تعمیری جذبے کے ساتھ شریک ہوں ۔ امید ہے حتمی مذاکرات بھی تعمیری انداز میں جاری رہیں گے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ تنازع کے پُرامن حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، معاہدے سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔






















