وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بڑے فیصلوں کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں اہم سفارشات اور فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےایم ٹوموٹر وے کو فوری طور پر انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم میں شامل کرنےکی ہدایت کرتےہوئےکہادیگر اہم شاہراہوں کو ترجیحی بنیادوں پر انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم پر منتقل کیاجائے،شاہراہوں پرٹیکس ادائیگی کے لیے'کیش لیس' اور'فری فلو' ٹول سسٹم متعارف کرانےکی ہدایت بھی کردی۔
وفاقی وزیر نےکہا ایم ٹوموٹر وےاوردیگراہم شاہراہوں پرکیمروں،سیکیورٹی انفرا اسٹرکچراورکمیونیکیشن سسٹم کوآئی ٹی ایس پلان کےتحت یکساں کیاجائے،جدیدالیکٹرانک ٹول سسٹم کو'سیف سٹی'کے سیکیورٹی نیٹ ورک سے منسلک کیاجائے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وےاوردیگر بڑی شاہراہوں پر حفاظتی معیار کو مقررہ اصولوں کےمطابق لانےکی ہدایت کی،کہاموٹرویز پر سروس ایریازمیں موٹروے پولیس کی دستیابی اور ایک جیسی سہولیات میسرہونی چاہیئں،موٹروے پولیس ایمرجنسی رسپانس مزیدمربوط بنائے اور ایئر ایمبولینس سروس کی جلد فراہمی یقینی بنائی جائے،پہاڑی علاقوں پرشاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
عبدالعلیم خان نےجگلوٹ اسکردو روڈ اور مانسہرہ کاغان ناران روڈ پرگارڈریل نصب کرنےکی ہدایت کی، کہا ان علاقوں میں آئیبکس ریسٹ رومزکی جگہ مستقل ریسٹ ایریاز کا قیام عمل میں لایا جائے۔






















