وفاقی آئینی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت سولہ جون کو ہوگی،وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
وفاقی آئینی عدالت میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس کی سماعت سولہ جون کومقرر کر دی گئی ہے،اسی روزوزیراعظم اوروفاقی کابینہ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے فیصلے کےخلاف دائر اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،وفاقی حکومت نے اسلام آبادہائیکورٹ کے اس فیصلے کوچیلنج کررکھا ہےجس میں حکم عدولی پروزیراعظم اورکابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔




















