امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج رات ایران پر طے شدہ حملے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کےخلاف طے شدہ حملوں اور بمباری کو منسوخ کرتا ہوں،باضابطہ معاہدے تک بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی،حتمی نکات متعلقہ فریقوں کی جانب سےمنظور کر لیے گئے،معاہدے پر دستخط کی تاریخ اور مقام کا اعلان جلد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی صدر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی ہمارے ساتھ بات چیت کررہے ہیں لیکن وہ مغرور بہت ہیں،ایران کے پاس صرف 20 فیصد میزائل صلاحیت باقی ہے، ایران نے ڈیل نہ کی تو اس پر شدید بمباری کریں گے، ہمارے طیارے تہران کے بالکل اوپر پروازیں کرتے ہیں، ایران پروپیگنڈا میں اچھا ہے لیکن لڑائی میں نہیں، ایران کے ساتھ ہماری ڈیل تاریخ کی سب سے اچھی ڈیل ہوگی، 2015 کا جوہری معاہدہ بدترین معاہدہ تھا۔




















