عالمی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ فیوچر 0.6 فیصد،یا 49 سینٹ کم ہوکر 78.39 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 0.6 فیصد،یا 42 سینٹ کی کمی سے 73.65 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی
گزشتہ ہفتے 2 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی،اوپیک پلس نےعالمی پیداواری سرگرمیوں کی سست روی سے متعلق تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔
انرجی فرم کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے امریکی آئل رگس میں پانچ سے 505 تک اضافہ ہوا، جو ستمبر کے بعد سے سب سے زیادہ ہے