امریکا کی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک شہری کی پیشگوئی اس وقت سچ ثابت ہوگئی جب اس نے ایک لاکھ ڈالر کا لاٹری انعام جیت لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راکی ماؤنٹ شہر کے رہائشی ڈونلڈ بَن نے لاٹری حکام کو بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ ان کے نصیب میں ایک بڑا انعام لکھا ہے اور وہ ایک لاکھ ڈالر جیتنے والے ہیں۔
ڈونلڈ بَن کے مطابق انہوں نے اپنے دوستوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ ایک لاکھ ڈالر کا انعام حاصل کریں گے، اور بظاہر یہی ان کا خوش قسمت وقت ثابت ہوا۔
انہوں نے 30 ڈالر مالیت کا "ایک لاکھ ڈالر کیش پے ڈے" اسکریچ ٹکٹ خریدا۔ ٹکٹ کھرچنے پر انہیں حیرت ہوئی جب اس پر واقعی ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔
ڈونلڈ بَن کا کہنا ہے کہ وہ یہ رقم اپنے مستقبل کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور فی الحال گھر خریدنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔
اس غیرمعمولی واقعے نے مقامی لوگوں کو بھی حیران کر دیا ہے، کیونکہ ڈونلڈ بَن نے انعام جیتنے کی پیشگوئی پہلے ہی اپنے دوستوں سے کر رکھی تھی۔




















