لاہور کے علاقے ذکی گیٹ میں ساڑھے چار ہزار روپے کی خاطر ایک شہری کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے دو ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا کر واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان مقتول شہری سے 4 ہزار 500 روپے لوٹ کر منشیات خریدنا چاہتے تھے۔ واردات کے بعد قتل کا معمہ دو ماہ تک حل نہ ہو سکا، تاہم تفتیش کے دوران پولیس نے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم عباس اور غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے مقتول عاصم کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر اسے قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔




















