وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی سفارتخانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک تھا، صدر ہنری ٹرومین نے قائد اعظم کو خط لکھ کر آزادی کی مبارکباد دی تھی، تربیلا ڈیم اور دیگر بڑے منصوبوں کی تعمیر میں امریکا کا تعاون حاصل ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ10 لاکھ سے زائد پاکستانی امریکا میں موجود ہیں، پاکستان امریکا کیلئےاپنی آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کا خواہاں ہے، دونوں ملک دنیا کے اہم ترین مواقع پر ایک ساتھ کھڑے رہے ہیں،گزشتہ سال صدر ٹرمپ کی فوری اور فیصلہ کن مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ہوئی، ہم جنوبی ایشیا میں امن کے قیام اور لاکھوں لوگوں کی جان بچانے پر صدر ٹرمپ کے شکر گزار ہیں۔





















