حکومت نے وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس 10 جون کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز ہے، بجٹ کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کی سمری بھجوا دی گئی۔
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں بلایا جائے گا۔
کابینہ کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ دستاویز اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 8 جون کو بلانے پر غور جاری ہے ۔ ترقیاتی ترجیحات اور سالانہ اقتصادی اہداف پر اہم فیصلے متوقع ہے۔ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔





















