ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کاک ہنا ہے کہ دشمن میدانِ جنگ میں ایران سے شکست کھا چکا ہے، دشمن اب عوام کو نقصان پہنچانے اور اندرونی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تحریری پیغام میں لکھا کہ عوام میں مایوسی اور ناامیدی پیدا کرنے والا ہر عمل دشمن کی مدد کے مترادف ہے، طاقتور ممالک ایران کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ہم سی آئی اے کی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے ہیں، دشمن ناکامی کے بعد ہائبرڈ جنگ پر توجہ دے رہا ہے۔
تحریری پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، امریکا نے ایک فوجی اڈہ بنایا ہے جس کا نام اسرائیل ہے۔





















