مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت میں اتار چڑھاؤ کے بعد 20 روپے کی کمی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق ریٹیل میں زندہ مرغی 10روپے سستی ہونے کے بعد 345 روپے کلو پر آگئی ہے جبکہ گوشت کی قیمت میں 20 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 510 روپے پر فی کلو ہو گئی ہے۔
زندہ مرغی کے سرکاری ریٹ 324 روپے جبکہ گوشت کی سرکاری قیمت 250 روپے فی کلو ہے۔