برطانیہ کی رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔
برطانوی میڈیا کےمطابق ہیلی کاپٹرگرنےکا واقعہ انگلینڈ کےعلاقےڈیون میں پیش آیا،حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے اور انکی حالت کیا ہے،اس حوالے سے فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،برطانوی حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔






















