چیف الیکشن کمشنرکی دعوت پرایم کیوایم کاوفددن گیارہ بجےاسلام آباد میں ملاقات کرےگا۔ نئی حلقہ بندیوں پر متحدہ کےتحفظات اورعدالت جانےکےاعلان کےبعد الیکشن کمیشن نےوفد کوخدشات دورکرنےکیلئےمدعوکیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایم کیوایم وفد سندھ میں پیپلزپارٹی کیخلاف اپنی شکایات بھی چیف الیکشن کمشنرکوپیش کرےگا۔چیف الیکشن کمیشنر کی دعوت پر متحدہ وفد ای سی پی پہنچے گانئی حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے ملاقات کی دعوت دی گئی،نئی حلقہ بندیوں کیخلاف خالد مقبول صدیقی نے2 روز قبل عدالت جانے کا اعلان کیا تھا وفد میں خالد مقبول صدیقی،ڈاکٹر فاروق ستار ، جاوید حنیف اورحمید الظفر شامل ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیپلز پارٹی کی شکایات رکھے جانے کا بھی امکان ہےپہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیوں پر ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا مشن ہےچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی دعوت پر متحدہ قومی موومنٹ کا وفد دن گیارہ بجے ای سی پی اسلام آباد پہنچے گاخالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹرفاروق ستارجاوید، حنیف اورحمید الظفرشامل ہوں گےنئی حلقہ بندیوں کیخلاف متحدہ رہنماخالد مقبول صدیقی نےدوروزقبل ہی عدالت جانےکااعلان کیاتھا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جس طرح کی بدترین جیری مینڈرنگ پہلے بلدیاتی انتخابات میں یو سی کے حلقوں کے ساتھ کی گئی وہی صورتحال ہمیں دوبارہ سندھ کے شہری علاقوں میں ہوتی بھی نظر ارہی ہے گزشتہ 15 سال سے الیکشن کمیشن کا بڑا مجرمانہ رویہ اور سلوک رہا ہے اس کو انتخابات سے پہلے درست کیجیے۔