عید تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پہلا کاروباری روز تیزی کے نام رہا ۔ 100 انڈیکس 2237 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 73ہزار 962 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز دونوں کاروباری سیشنز کا مثبت اختتام ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ دوہزار تین سو اکیاسی پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ باہتر اورایک لاکھ تیہتر ہزار پوائنٹس کی دو حدیں بحال ہوگئیں ۔ تاہم ہنڈریڈ انڈیکس دوہزار دوسوسینتیس پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ تیہتر ہزار نوسو باسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک بروکرز کے مطابق سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے آج تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی توقع کر رہے تھے ۔ تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی اور کاروباری لاگت میں بھی کمی آئے گی ۔ سرمایہ کار ایران امریکہ ممکنہ ڈیل طے پا جانے کے حوالے سے بھی پر امید ہیں




















