عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 31 روپے گرگئی جبکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 8 روپے 54 پیسے کمی ہوگئی۔
پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی میں 2 روپے 86 پیسے اضافہ ہوگیا جبکہ کسٹم ڈیوٹی 22 روپے75 پسے سے بڑھ کر 25 روپے61 پیسے رہی۔ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 277 روپے6 پیسے سے کم ہوکر268 روپے52 پیسے ہوگیا۔
پیٹرول پر پریمیم فی بیرل 2.90 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیٹرول پر پریمیم فی بیرل 17.44 ڈالرسےبڑھ کر 20.34 ڈالر ہوگیا، پیٹرول کی فی بیرل قیمت 144.57 ڈالر سے کم ہوکر 138.08 ڈالر رہی۔
ڈیزل ایکس ریفائنری قیمت 322 روپے28 پیسے سے کم ہوکر291 روپے37 پیسے رہی، فی بیرل پیٹرول کی قیمت میں 17ڈالر61 پیسے فی ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی، ڈیزل کی فی بیرل قیمت 169.1 ڈالر سے کم ہوکر151 ڈالر 40 پیسے رہی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ حکومت کرے گی، معاشی ٹیم کی مشاورت سے وزیراعظم ریونیو اہداف مدنظررکھ کر فیصلہ کریں گے۔ حکومت نے لیوی مارجن کی شرح نہ بڑھائی تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔



















