العربیہ نے رپورٹ میں کہاہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط اسلام آباد میں ہوں گے۔
العربیہ کے مطابق معاہدے کے تحت ایران 30 روز میں آبنائے ہرمز سے تمام بارودی سرنگیں صاف کرنے کا ذمہ دار ہو گا جبکہ دوسری جانب سی بی ایس نے دعویٰ کیاہے کہ معاہدہ طے پانے کی وائٹ ہاوس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے کہا اس سے قبل امریکی ویب سائٹ ایگزیوس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ اور ایران معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں ، امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ سیزفائر میں توسیع اور جوہری مذاکرات کے آغاز سے متعلق ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے کی حتمی منظوری اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانا باقی ہے۔
ایگزیوس کے مطابق مجوزہ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام پر باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
دوسری جانب اب سی بی ایس نے بھی دعویٰ کیاہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات کاروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، وائٹ ہاوس نے معاہدے کی تصدیق کردی،معاہدے کی تفصیلات پر مزید بریفنگ جاری ہے۔




















