استحکام پاکستان پارٹی کےسینئر رہنماوُںکی مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا نام ہی مریم نواز نے برباد کردیا ہم نے کسی لاڈلے کو خاطر میں نہیں لانا۔
کراچی میں استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنماؤںنے مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران اسماعیل نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ایک جماعت کے ممبر لگتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر اسی جماعت کو جتوانے میں لگے ہیں۔سندھ الیکشن کمیشن کی کی گئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں،ہم نے کسی لاڈلے کو خاطر میں نہیں لانا ،لیول پلیئنگ فیلڈ کا نام ہی مریم نواز نے برباد کردیا،ہمارے ساتھ بیٹھا جائے کہ حلقہ بندیوں پر بات کی جائے،پیپلز پارٹی کی پسند کی حلقہ بندیاں کی گئیں ہیں۔
انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں سندھی کلچر پر کہا کہ پورے سندھ کو سندھی کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،عمران اسماعیل نےکہا 5سے700سیاسی ورکرزآج آئی پی پی میں شامل ہورہے ہیں،آئی پی پی میں شامل ہونے والے تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو ومنگ ونگ کی صدر نامزد کی گیا ہے،فیروز شیخ کو سینئر نائب صدر سندھ نامزد کیا گیا ہے۔