ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کا شہریوں کو بڑی عید پر گوشت کم کھانے کا مشورہ دیدیا۔
نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ زیادہ گوشت کھانے سے گیسٹرو کے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ شدید گرمی کےدوران قربانی کا گوشت زیادہ کھانے سےاسٹروک بھی ہو سکتا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز عید کے دن ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ایگزیکٹوڈائریکٹر کا خراج تحسین پیش کیا۔ کہا ہم ڈیوٹی کے ساتھ ہی عید کی خوشیاں میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ عید قرباں کا موسم ہے، اور تقریبا پاکستان کے ہر گھر میں تازہ گوشت کی وافر مقدار موجود ہے۔ گوشت کے انسانی صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، جب کہ سرخ گوشت کھانے سے کئی جان لیوا بیماریوں کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق سرخ گوشت کھانے والے افراد میں کینسر جیسی موضی بیماری کے امکانات کم ہوتے ہیں، جب کہ یہ اضافی وزن کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے تاہم گوشت اس وقت ہی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جب گوشت کی مطلوبہ اور مخصوص مقدار کھائی جائے۔
رپورٹ کے مطابق بالغ افراد کو یومیہ 70 گرام، جب کہ ہفتے میں 500 گرام یعنی سات دنوں میں صرف آدھا کلو گوشت کھانا چاہیے۔





















