بنوں میں فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 2 اہم ترین خارجی کمانڈروں سمیت 16 دہشت ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج ،پولیس سمیت دیگر سکیورٹی ادارے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز پوری شدت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے میریان میں پاک فوج،سی ٹی ڈی اورپولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا۔
گزشتہ روز ہونے والے آپریشن کے دوران 2 اہم ترین خوارجی سرغنوں سمیت 16 خوارجی جہنم واصل کردیئے گئے، علاقے میں خوف ودہشت پھیلانے والا خوارجی سرغنہ زمری نور اور افغان خوارجی سرغنہ عبداللہ سعید کو آپریشن کے دوران جہنم واصل کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران پولیس کے دو اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، آپریشن میں شہید کانسٹیبل وحید اللہ خان اورنوراللہ خان کی نمازِجنازہ پولیس لائنزبنوں میں سرکاری اعزازکے ساتھ ادا کی گئی۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بدستور مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آخری خوارجی کے خاتمے تک کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔






















