فلپائن زور دار زلزلے سے لرز اٹھا۔ جھٹکوں سے لوگ خوف و ہراس کے باعث عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اتوار کو فلپائن میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نیتجے میں عمارتیں لرز اٹھیں، جھٹکے جاپان میں بھی محسوس کیے گئے۔
دوسری جانب سونامی کے خطرے کے پیش نظر ساحلی علاقوں کو خالی کیا گیا۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جہاں سونامی وارننگ جاری کرنے کے چند گھنٹے بعد واپس لی گئی۔ مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔