امریکا کے معروف ریکارڈ ہولڈر ’ڈیوڈ رش‘ نے کم وقت میں سب سے زیادہ ٹوتھ پِکس توڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
300 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے ڈیوڈ رش نے یہ منفرد کارنامہ ڈزنی کروز کے دوران انجام دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹوتھ پِکس توڑنے کا چیلنج قبول کیا اور کروز شپ پر رکھی لمبی میز پر 100 ڈائمنڈ کٹ ٹوتھ پِکس سجاکر انہیں تیزی سے توڑنا شروع کردیا۔
ڈیوڈ رش نے صرف ایک منٹ میں 84 ٹوتھ پِکس توڑ ڈالیں اور یوں 2020 میں امریکی شہری Harrison Niswander کے 58 ٹوتھ پِکس توڑنے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس منفرد کارنامے کے بعد ڈیوڈ رش نے ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔





















