آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ14 دسمبر سے شروع ہوگا۔
آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلے کے مطابق 14 رکنی آسٹریلین اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
جارج بیلے کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں موجودہ گروپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ لانس مورس کو کمر کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔