لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے قریب ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان نے نالے کے قریب جھاڑیوں کو آگ لگائی اور خود اس میں کود گیا۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو آگ سے باہر نکالا اور اس کی جان بچائی۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق متاثرہ نوجوان کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت ظہیرالدین کے نام سے ہوئی ہے، جو 90 فیصد جھلس چکا ہے۔
پولیس کے مطابق خودکشی کی کوشش کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا، جبکہ طبی امداد کے بعد زخمی نوجوان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔





















