سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ سیزن 1448 ہجری کے آغاز سے متعلق اہم تاریخوں کا اعلان کردیا۔
سعودی وزارت کےمطابق عمرہ زائرین 15 ذوالحج 1448 ہجری سے مکہ مکرمہ میں داخل ہوسکیں گے،جبکہ عمرہ ویزوں کا اجراء 31 مئی 2026 سے شروع کیا جائے گا۔
وزارت حج و عمرہ کاکہنا ہےکہ نسک ایپ کے ذریعےعمرہ اجازت نامے یکم جون 2026 سے دستیاب ہوں گے۔
سعودی حکام نےزائرین کو ہدایت کی ہےکہ وہ بروقت رجسٹریشن اور سفری دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ عمرہ ادائیگی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔





















