لاہور کے علاقے راج گڑھ میں پراپرٹی تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔
رپورٹس کے مطابق گڑھ میں گھریلو جھگڑےکا افسوسناک واقع پیش آیا ہےچھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کر کےخود کشی کرلی، پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سےشواہد اکھٹےکر لئے۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔
پراپرٹی کا تنازعہ دو بھائیوں کی جان نگل گیا ۔ افسوسناک واقع ساندہ کے علاقے راج گڑھ میں پیش آیا ۔ چھوٹے بھائی شہزاد کا پراپرٹی کو لیکر بڑے بھائی سلطان سے جھگڑا ہوا ۔چھوٹے بھائی شہزاد نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی سلطان کو قتل کیا پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا ۔
پولیس ابتدائی تحقیقات کے مطابق شہزاد نشے کا عادی تھا۔ حافظ عبد الماجدڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔