عیدالاضحیٰ کے موقع پر موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق فیصلہ عوامی تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا۔اوور لوڈ اورغیرفٹ گاڑیاں سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں،جانوروں سےلدی گاڑیوں کومتبادل اور محفوظ راستوں پرمنتقل کیاجائےگا۔
ترجمان موٹروےکاکہنا ہے کہ ماضی میں ایسی گاڑیوں کےباعث موٹرویز پر متعدد خطرناک حادثات پیش آچکےہیں،پنجاب اورخیبرپختونخواپولیس کوانٹری پوائنٹس پرچیک پوسٹس قائم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
مویشی منڈیوں اورانٹرچینجزکےقریب غیرقانونی پارکنگ کےخلاف بھی کارروائی کاحکم دیاگیا ہے،ٹریفک قوانین اورلوڈنگ معیارکی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی ہوگی، پابندی کامقصدحادثات کی روک تھام اورموٹرویزپرٹریفک کی روانی برقراررکھناہے۔





















