مودی سرکارکی ناقص پالیسیوں کےباعث بھارتی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد بڑھ گیا، ایئرانڈیا کی شیئر ہولڈر سنگاپور ایئرلائنز کی رپورٹ نے بھارتی ایوی ایشن کی گرتی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوزکرچکاہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،پاکستانی فضائی حدودکی بندش سے ایئر انڈیا شدید مشکلات کا شکارہے، گزشتہ چندماہ میں ایئر انڈیا اپنی کئی بین الاقوامی پروازیں بندکر چکی،سرمایہ کاری میں شدید کمی آئی، بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کے سالانہ منافع میں 57.4 فیصد کمی ریکارڈکی گئی،مزیدبڑھنےکاامکان ہے۔
ماہرین کےمطابق معرکہ حق میں پاکستان کی جانب سےموثرحکمت عملی کےباعث بھارتی ایئرلائن کو تاحال شدید نقصانات کاسامنا ہے،یہ صرف ایک ائیرلائن کا نقصان نہیں،بلکہ بھارتی معیشت کےکھوکھلے پن اورائیرانڈیا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔





















