سعودی کابینہ نے خلیجی ریاستوں کی سرزمین اور علاقائی پانیوں کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ کا اجلاس ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متحدہ عرب امارات، قطر اور کویت کی سرزمین اور علاقائی پانیوں میں حملوں کی شدید مذمت کی گئی، کابینہ نے خلیجی ریاستوں، ان کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں سعودی ولی عہد نے کابینہ کو موریطانیہ کے صدر اور جاپان کی وزیر اعظم کے جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کے مندرجات سے آگاہ کیا، اجلاس میں علاقائی ڈیولپمیٹ اور بین الاقوامی تعاون کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔






















