ایف آئی اے اور پولیس نے گوادر میں سی پیک روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں کی غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ خواتین اور بچوں سمیت چونتیس غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
آپریشن ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان باشندے گوادر کے سمندری راستے سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش پر مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ کارروائی کا مقصد انسانی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا ہے۔ انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔ مزیف اہم گرفتاریوں کی توقع بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔






















