لیبرپارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم کی کرسی خطرے میں پڑگئی۔
نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی اور وزیرداخلہ شبانہ محمود سمیت اہم کابینہ اراکین نے کیئر اسٹارمر سے استعفیٰ مانگ لیا ۔ 70 سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے بھی وزیراعظم سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ 5 پارلیمانی پرائیویٹ سیکریٹریز نے عہدے چھوڑ دیے۔
نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کی تحریک کیلئے 81 اراکین کی حمایت درکار ہے ۔ سیاسی تناؤ کے دوران وزیرخارجہ ایویٹ کوپر نے وزیراعظم کو اقتدار کی منظم منتقلی کا طریقہ طے کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ آج برطانوی کابینہ کا اہم ترین اجلاس ہوگا جس میں کیئر اسٹارمر کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔
بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو 1400 سے زائد نشستوں پر شکست ہوئی تھی۔ شکست کی بڑی وجہ مہنگائی اور امیگریشن سے متعلق پالیسی کو قرار دیا جارہا ہے۔





















