معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ عوام کی جانب سے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔’’بنیان مرصوص معرکہ حق‘‘ ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔پاکستان زندہ باد کے نعرےبھی لگائے۔
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی کینٹ اسٹیشن میں تقریب کاانعقاد کیاگیا۔۔تقریب میں ڈی ایس ریلوےکراچی ڈویژن جمشید عالم کی شرکت کی۔۔ کہا معرکہ حق میں کامیابی نے خطے میں بہت سی چیزوں کو بدلا ہےافواج پاکستان کی وجہ سے ہی ہم جنگ میں کامیابی حاصل کرسکےکوئی بھی ملک مضبوط فوج کےبغیرجنگ نہیں لڑسکتاپوری قوم کوافواج پاکستان پرفخرہے۔
ادھرجامعہ بنوریہ عالمیہ اور سائٹ پولیس کے اشتراک سے ’’بنیان مرصوص معرکۂ حق‘‘ ریلی نکالی گئی جس میں مختلف اسکولز اور مدارس کے طلبہ نے شرکت کی۔ طلبہ نے پاکستانی پرچم اٹھا کر وطن اورپاک افواج سےمحبت کا اظہار کیاانہوں نے وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی۔
دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ خواتین کی شہر بھر سے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ معرکہ حق خواتین ریلی آرٹس کونسل سے نکالی گئی جو کراچی پریس کلب پراختتام پذیرہوئی۔ ریلی کے شرکاء معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر افواج سے اظہار یکجہتی کیا۔





















